تازہ ترینعلاقائی خبریںقومی خبریں

راولپنڈی میں دو مال بردار ٹرکوں کا تصادم،دو جاں بحق، چھ زخمی

راولپنڈی کے علاقے روات ٹی چوک، اسلام آباد کے قریب دو بھاری مال بردار ٹرکوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔

82 / 100 SEO Score

راولپنڈیمال کے علاقے روات ٹی چوک، اسلام آباد کے قریب دو بھاری مال بردار ٹرکوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیاز سے بھرا ایک ٹرک سڑک پر الٹ گیا، پیچھے سے آنے والا دوسرا وزنی ٹرک اسے بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر اس پر جا چڑھا۔ اس تصادم کے باعث دونوں ٹرکوں کے قریب موجود آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی شدت کے باعث دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ چار ایمبولینسز، فائر ٹرک اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے فوری کارروائی میں حصہ لیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پولی کلینک اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 22 سالہ فیصل اور 44 سالہ جنید خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں حسن علی، علی حسن، محمد نعیم، زبیر محمد، عبدالحفیظ اور دلاور علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

زیادہ تر متاثرین کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے بتایا جا رہا ہے جو مال برداری کے سلسلے میں اسلام آباد آ رہے تھے۔ حادثے کے باعث مال بردار ٹرکوں میں لدا سامان سڑک پر بکھر گیا جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

حیدرآباد میں بارش سے نظام زندگی مفلوج، تعلیمی ادارے بند

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button