قومی خبریں
راولپنڈی میں ڈرون حملہ گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں ڈرون حملہ گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے۔ ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا۔