پاکستان

رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے۔

مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا۔

پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کو طلب کیا تھا۔

طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button