تازہ ترین

دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی ترقی کے لیے لازم ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کےلیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔  

دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی ترقی کے لیے لازم ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہو کر فیصلے کریں گے تو کامیابی ملے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی آج ملک میں چیلنج ہے، افغانستان میں عبوری حکومت آئی بہت سے لوگ چھوڑے گئے، دہشت گردی کو کچلنے کیلئے فورسز قربانیاں دے رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ساڑھے 9 مہینے میں حکومت کو بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، چینی کی برآمد کے نتیجے میں زرمبادلہ آرہا ہے، چینی سرپلس تھی اس لیے برآمد کی گئی، ملکی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ترقی کیلئے برآمدات بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

2024 کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ ٹیم ورک ہے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، یہ سال پاکستان کے عوام کیلئے خیر و برکت کا باعث بنے گا، میکرو اکنامک انڈیکیٹر بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی 2018 کے بعد 4.1 فیصد پر آئی ہے، 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 12 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، تمام اشارے ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button