قومی خبریں

دہشت گردی پر پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے،

دہشت گردی پر پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، وزیر اعظم

 کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ویرانے میں مسافر بے یار و مددگار بیٹھے تھے۔ ٹرین میں فوجی جوان بھی موجود تھے۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی بنائی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹرین پر حملے کرنیوالے دہشت گردوں کو رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں تھا۔ اس ویرانے میں بے یار و مددگار نہتے مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کی حکمت عملی کی کئی۔ حکمت عملی کی ایک جہت مسافروں کی حفاظت بھی تھی۔ آرمی چیف کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نےکامیابی سے 339 مسافروں کو بازیاب کیا گیا۔ ضرار کمپنی ایسے ہی دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ آج ہم نے ان بے رحم درندوں سے عوام کی جان چھڑا لی۔ آپریشن میں 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ پاکستان اب کسی دوسرے ایسے حادثے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ اس کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

کہا کہ بلوچستان کی ترقی جب تک دوسرے صوبوں کی طرح نہیں ہوتی تب تک وہ پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی۔ جب تک کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مذید کہا کہ افواج پاکستان کے جوان، افسر بلوچستان اور کے پی میں دن رات قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ افسر اور جوان قربانیاں دے کر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونےسے بچا رہے ہیں۔ ہم ان قربانیوں کا احترام نہیں کریں گے تو دنیا اور آخرت میں جوابدہ ہوں گے۔ جو طالبان سے دل کے رشتے جوڑتے تھکتے نہیں ہزاروں طالبان کو دوبارہ چھوڑا۔ ایسے واقعات پر ملک میں ایک طبقہ پاکستان کےخلاف زہر اُگل رہا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ جوانوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا جائے تو اس سے بڑی ملک دشمنی ہو نہیں سکتی۔ ملک کی حفاظت کرنے والے جوانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سرمایہ کاری کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،شہباز شریف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button