انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بلیواکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے، گوادرکی بندرگاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، امن وامان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کےاجلاس ہوئے، ملک میں فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں سےبھرپوراستفادہ کرسکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف روزانہ قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں80ہزارافراد شہید ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورافواج پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں، 2018میں ہم نے ملک سےدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بدقسمتی سےدہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سراٹھایا ہے۔
محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری وسائل سےاستفادہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔