کھیل

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کمزور پوزیشن کا شکار

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

کیپ ٹاؤن دوسرا ٹیسٹ پاکستان مشکلا کا شکار، تیسرے روز جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 31 اور محمد رضوان نے 9 رنز کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ پہلے سیشن کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 118رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ

پاکستان کی پانچویں وکٹ 144 رنز پر گری جب محمد رضوان 46 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 155 رنز پر گر گئی جب سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا تھا، کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 12 رنز بنا کر کامران غلام مارکو یانسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے 20 کے مجموعے پر کگیسو ربادا کا شکار بنے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button