کھیل

دوسرا ون ڈے‘پاکستان کوشکست‘جنوبی افریقہ فاتح

پاکستان نے270رنز کا ہدف دیا جو افریقین ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا‘سیریز ایک، ایک سے برابر

44 / 100 SEO Score

— فوٹو: کرک انفوفیصل آباد:جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے 41ویں اوور کی پہلی گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کوئنٹن ڈی کوک نے ناقابل شکست 123 رنز بنائے، ٹونی ڈی زوری 76 اور لوان۔ڈرے پریٹوریئس 46 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔پاکستانی بیٹر سلمان آغا، صائم ایوب اور آل راﺅنڈر محمد نواز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سلمان آغا نے 82 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی، جبکہ محمد نواز نے 56 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ صائم ایوب نے 53 رنز سکور کیے۔دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، حسن نواز اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئیں۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button