قومی خبریں
جعفر ایکسپریس:حملے پر ایران کی شدید مذمت
ایران نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جعفر ایکسپریس:حملے پر ایران کی شدید مذمت
تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ دہشت گرد حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران، پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔