بین الاقوامی

دلہن بھاگ گئی،شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل

دلہا اور دلہن نے ایک ساتھ رقص بھی کیا اور رسومات بھی ادا کیں

50 / 100 SEO Score

دلہن بھاگ گئی دلہن بھاگ گئی،شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل،دلہا اور دلہن نے ایک ساتھ رقص بھی کیا اور رسومات بھی ادا کیں یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیاجس نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرانگی میں مبتلاکردیا،ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔دلہا دلہن نے سٹیج پر رقص بھی کیا اور پھر دونوں نے شادی کی رسومات بھی ادا کیں۔شادی کی رسومات، گانے بجانے اور رقص و تفریح میں رات بیت گئی۔ علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن کو غائب پایا۔دلہن کے اہل خانہ نے گھر کا ایک ایک کونا ڈھونڈ مارا، محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کی گئی لیکن دلہن کا کچھ نہیں پتا چلا۔یہاں تک کہ صبح کا سورج اپنی جوبن پر پہنچ گیا اور ہر چیز روشنی میں نمایاں ہوگئی لیکن دلہن کا کچھ پتا نہ چلا۔چار و ناچار دلہا اپنے باراتیوں کو لے کر ناکام و نامراد واپس اپنے گھر آگیا جہاں دلہن کے منتظر رشتے دار اس واقعے سے بے خبر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button