قومی خبریں

دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں: سپیکر پنجاب اسمبلی

ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں،

86 / 100 SEO Score

دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں: سپیکر پنجاب اسمبلیدفعہ 62، 63 کا مخالف

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 آمریت کے دور کی نشانیاں ہیں جسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ مجھ پر بڑا الزام یہ تھا کہ میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتا ہوں، میں نے ہمیشہ ایک اچھے کسٹوڈین کا کردار ادا کیا، کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے۔

 اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا سکتا ہوں یا نہیں، میری رولنگ کے خلاف بہت کچھ کہا گیا، بہت کچھ لکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں آصف سعید کھوسہ نے سپیکر کو یہ اختیار دیا کہ وہ نشست کو خالی قرار دے، اگر وزیراعظم کو غلط بیانی پر نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں؟ کیا ان لوگوں کا دماغ کام کر رہا ہے جو میرے ریفرنس پر اعتراض اٹھا رہے ہیں؟

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ مانتا ہوں کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی ہو سکتی ہے مگر اسے آرڈر آف دی ڈے نہیں بنایا جا سکتا، اگر کوئی رکن حلف سے رو گردانی کرے گا تو دفعہ 62، 63 کا اطلاق ہو گا، یہ سپیکر کا اختیار ہے، ایوان کے معاملات سے باہر والوں کا کوئی تعلق ہی نہیں۔

دفعہ 62، 63 کا مخالفدفعہ 62، 63 کا مخالف

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گر دی چاہتی ہے، لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے ہیں، پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال سے جاری غنڈہ گردی کو بریک لگنی چاہیے، 30 دن کے اندر اندر فیصلہ کروں گا، اپوزیشن کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کرنے میں ابھی 26 ستائیس دن باقی ہیں، اپوزیشن سے زیادتی نہیں کی، اپنا آئینی کردار ادا کیا ہے۔

 رانا آفتاب نے نقطہ اعتراض پر کہا خواتین ارکان ہاؤس کی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتیں، رانا آفتاب کے نکتہ اعتراض پر 27 ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی تھی، 26 ارکان کی معطلی کے احکامات حکومتی ارکان کی درخواست پر کیے ہیں، عمران خان نہیں ہوں لوگوں کو نااہل نہیں کراؤں گا، آئین و قانون کا پابند ہوں۔

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز

دفعہ 62، 63 کا مخالف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button