قومی خبریں

دشمن پاکستان ڈیفالٹ دیکھنا چاہتا ہے:اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔

دشمن پاکستان ڈیفالٹ دیکھنا چاہتا ہے:اسحاق ڈار

 اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا ہے۔ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمے دار ہے۔ 2013ء میں پاکستان غیرمستحکم مارکیٹ ڈکلیئر ہوگیا تھا۔ اس کے بعد معیشت بہتر ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچی۔ اگر ملک نے آگے جانا ہے تو اس میں بہت پوٹینشل ہے۔

اسرائیل جنگی جرائم،یو این او کی ساکھ متاثر، اسحاق ڑار

نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ خدا نے ہمارے ملک کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے۔ ہم نے اینٹی مناپلی لاء کو مضبوط کیا، لوگوں کو مناپلی کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں۔ ڈاکٹر کبیر سدھو سی سی پی کو کامیابی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button