قومی خبریں
درگئی گل فارسٹ پارک عدم توجہ کا شکار
سیر و تفریق کے لیے انے والے خواتین بوڑھوں بچوں کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا

درگئی گل فارسٹ پارک عدم توجہ کا شکار
فیروز والا (عمر شہزاد سے ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ نے عوام کی سیر و تفریح کے لیے درگئی گل فارسٹ پارک کی صورت میں ایک انمول تحفہ دیا تاکہ کالا شاہ کاکو اور اس سے ملحقہ ابادیوں کے لوگ یہاں پر ا کے سیر و تفریح کر سکیں مگر اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا.
جس کی وجہ یہ ہے کہ درگئی گل فارسٹ پارک عدم توجہ کی وجہ سے تباہی کے دہانے کی طرف جا رہا ہے جس کی وجہ جگہ جگہ پر راستے کی ٹوٹ پھوٹ گندگی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ ہے پارک میں سکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کی
وجہ سے لوگ اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں اور نہ ہی یہاں پر باغبانی کے انتظام کے لیے کوئی مالی ہے.
وجہ سے لوگ اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں اور نہ ہی یہاں پر باغبانی کے انتظام کے لیے کوئی مالی ہے.جس کی وجہ سے لوگوں کا رجحان یہاں پر کم ہو رہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے متعلقہ ابادیوں کے رہائشی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد پارک کو بہتر کیا جائے.
صفائی کے انتظامات اچھے کیے جائیں اور سکیورٹی کا معقول بندوبست کیا کیا جائے تاکہ شہری یہاں پر سیر و تفریق کے لیے اطمینان کے ساتھ ا سکیں اور اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور نہ کریں.
پتوکی: بینظیر انکم سپورٹ، رقم میں کٹوتی, خواتین حراساں کیا جانے لگا










