تازہ ترینجرم و سزاقومی خبریں

کراچی: سی ویو سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت

کراچی میں سی ویو سے چار روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت 36 سالہ

83 / 100 SEO Score

کراچیکراچی میں سی ویو سے چار روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت36سالہ سحرش حسن رضاشاہ کے نام سے ہوگئی ہے،خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔

بدھ کو کراچی درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال کراچی منتقل کیا۔

فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے، گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔

درخشاں پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق درج پتے کے مطابق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے، ریکارڈ سے ملنے والے تمام فون نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام موبائل فونز نمبر بند ہونے کے بعد نادرا حکام سے خاتون کی فیملی ٹری کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون سحرش کی لاش ملنے کے بعد سے کسی نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے، خاتون کراچی میں کہاں رہتی تھی؟ معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

کراچیدرخشاں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے شواہد نہیں ملے، خاتون کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

کراچی کے ہوٹلوں پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button