قومی خبریں
دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 5 نمازی شہید
نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکا، مولانا حامدالحق سمیت 5 نمازی شہید ہو گئے، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 5 نمازی شہید
دھماکا نمازِ جمعہ کے بعد مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ چیف سیکریٹری کے پی کے شہاب علی شاہ اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی مولانا حامد الحق کے شہید ہونے کی تصدیق ۔ مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم تھے۔ قاضی میڈیکل اسپتال نوشہرہ میں 5 لاشیں اور 20 زخمی لائے گئے۔