تازہ ترینقومی خبریں

خیبر پختونخوا:سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 35 دہشتگرد ہلاک،12 جوان شہید

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران دو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 35 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

82 / 100 SEO Score

پختونخوا

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران دو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 35 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی خیبر پختونخوا باجوڑ میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی خیبر پختونخوا وزیرستان میں عمل میں لائی گئی، جس میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد متعدد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشنز کے دوران پاک فوج کے 12 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اس گھناؤنی کارروائی میں افغان شہری بھی ملوث تھے، جبکہ دہشت گرد پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔

پاک فوج نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی زمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

پشاور میں پرانی عمارت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button