تازہ ترین

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز آپریشنز، 22 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف آپریشنز کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹل ضلع میں خارجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 9 خارجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی کے دوران 10 خارجیوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر خارجیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے دوران 3 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button