قومی خبریں

خیبرپختونخوا:فورسزکی کارروائیاں،11خوارج ہلاک

کارروائیاں شمالی وزیر ستان اور ضلع کرم میں کی گئیں

58 / 100 SEO Score

فورسزخیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دو کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران اپنے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ایک اور مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی انجام دی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل اور بھرپور انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم میں کارروائیوں پر فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ہمارے بہادر و فرض شناس افسران و جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button