خواجہ آفتاب حسن کی تصنیف ” ِکردار کَشی” کی تقریب رونمائی
پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ممتاز صحافی و ادیب خواجہ آفتاب حسن کی تصنیف " ِکردار کَشی" کی تقریب رونمائی

خواجہ آفتاب حسن کی تصنیف ” ِکردار کَشی” کی تقریب رونمائی
پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ممتاز صحافی و ادیب خواجہ آفتاب حسن کی تصنیف ” ِکردار کَشی” کی تقریب رونمائی باغ جناح لاہور کاسمو کلب کے لائبریری ہال میں معروف صحافی ادیب و شاعر محمد اظہر غوری کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ ان کی یہ کتاب اپنے رفقاءکار، قریبی و بااعتماد دوستوں کے کرداروں و مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی بلاشبہ ایک منفرد کتاب ھے جسے خاکہ نگاری کی زد میں آنے والے ہر ” کردار کَش” نے نہ صرف سراہا بلکہ اس کی زد میں نہ آنے والوں نے خاکہ نگاری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
تصنیف
سابق سینیٹر سید سجاد بخاری، ڈاکٹر غافر شہزاد، اشرف سہیل، فاروق حارث العباسی، حفیظ الرحمن مغل، پروین سجل تقریب کے مہمانانِ خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، تمثیلہ چشتی، قمر زمان بھٹی، محسن علی، امجد سلیم منہاس، ندیم شیخ اور رضا علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خواجہ آفتاب حسن اس سے قبل تین کتابوں جگ بیتیاں, فنکاریاں اور خالی سڑک کے مصنف ہیں۔ تقریب میں صحافیوں، ادیبوں، شاعروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کامریڈ تنویر احمد نے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جاوید آفتاب نے انجام دئیے۔