قومی خبریں

خواجہ آصف کی تنخواہ پر تنقید پر ناراض، ایاز صادق ناراض

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید سے ناراض ہو کر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

85 / 100 SEO Score

خواجہ آصف کی تنقید پر ناراض، ایاز صادق ناراض

خواجہ آصف کی تنخواہ پر تنقید
مشرق اردو، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

ذرائع کے مطابق خط میں لکھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ بڑھانے کے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سیلری بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کا ہے ان کا نہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری سیلری نہ بڑھائیں، اپنی سیلری کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا، اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے خط میں خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

خواجہ آصف کی تنخواہ پر تنقیدخواجہ آصف کی تنخواہ پر تنقید

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اسے قومی خزانے کا استحصال قرار دیا تھا۔

خواجہ آصف نے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہ اور مراعات میں بے تحاشہ اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر وضاحت

 

خواجہ آصف کی تنخواہ پر تنقید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button