خان سے ملاقات کی دیر ہے سب ٹھیک ہو جائے گا:مروت
شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔ سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔ پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پہلے سے کہہ چکے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔