کھیل

حیدر خان پروفیشنل فائٹر لیگ کے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر بن گئے

پاکستان نژاد برطانوی باکسر حیدر خان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ پروفیشنل فائٹر (پی ایف) لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ہوں گے۔ 

مانچسٹر سے برطانوی میڈیا کے مطابق حیدر خان کا 24 جنوری کو دبئی میں پی ایف لیگ میں سعودی باکسر سے سامنا ہوگا۔

اس حوالے سے حیدر خان کا کہنا تھا کہ آئی آر اور سیاست میں ڈگری لینے کے بعد باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا۔ پی ایف لیگ ورلڈ چیمپئن بن کر والدین اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

حیدر خان کے والد واجد خان کا کہنا ہے کہ حیدر کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، اس نے دن رات محنت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button