حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا چاہتی ہے: کسان اتحاد
مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا چاہتی ہے: کسان اتحاد
خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس سال بھی ابھی تک گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، حکومت نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم، گنا، چاول، مکئی، جو، سرسوں، کپاس اور سبزیوں کی فصل کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، پچھلے سال گندم کے حکومتی نرخوں کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے بھی اپنی مرضی سے گنے کا ریٹ 400 روپے فی من مقرر کر دیا ہے۔ کسانوں سے 250 سے 350 روپے فی من گنا خریدا گیا، بقایا جات بھی نہیں دیے گئے۔ خالد باٹھ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم کا سرکاری ریٹ 4200 روپے فی من مقرر کرے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو عید کے بعد ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
One Comment