تازہ ترین

حکومت کی پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے،رانا ثنااللہ

50 / 100 SEO Score

حکومت کی پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکشحکومت کی پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش ،وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کا آپشن اب بھی موجود ہے آئیں بیٹھ کر بات کریں، جن سے بانی پی ٹی آئی بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، وزیراعظم نے دو بار فلور آف دی ہاس بات چیت کے لیے بیٹھنے کا کہا، یہاں تک کہا کہ اسپیکر کے چیمبر میں بیٹھ جائیں میں وہاں آجاتا ہوں۔انہوں نے کہا آن ریکارڈ ہے کہ پی ٹی آئی ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے بات کرنے کی خواہشمند ہے وہ راضی نہیں، قیدی سے ملاقات سے متعلق کچھ امور پہلے سے طے ہونے چاہئیں، بانی سے ملاقات کے بعد جو گفتگو کی گئی وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button