قومی خبریں

کینال منصوبہ:رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے رابطہ

رانا ثناء اللّٰہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

کینال منصوبہ:رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے رابطہ

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے۔ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازع کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے 1991ء کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

PPP سے اتحاد مجبوری ہے: رانا ثناء اللّٰہ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button