قومی خبریں
ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار
آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔