قومی خبریں

حکومت کا پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور

وفاقی بجٹ 26-2025ء میں حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور شروع کردیا۔

81 / 100 SEO Score

حکومت کا پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غورپرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور

حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد اور گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور

پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی جبکہ 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

26-2025: وفاقی بجٹ آج پیش ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button