قومی خبریں

حکومتی پالیسی نفرت کو جنم دے رہی ہے، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے۔

83 / 100 SEO Score

حکومتی پالیسی نفرت کو جنم دے رہی ہے، شیر افضل مروت

حکومتی پالیسی
قومی اسمبلی اجلاس

قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے تھے، کیا اس لیے آج سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جو کچھ کیا اس سے بھی عدلیہ کی توقیر کم ہوئی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ آج بھی حکومتی پالیسی نفرت کو جنم دے رہی ہے۔ یہ وقت گزر جائے گا لیکن اسمبلی کے باہر ایجنسی اور پولیس کا کھڑا ہونا یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لیے مجھے یہ اختیار دیں میں دیکھتا ہوں کوئی ایک اہلکار باہر کھڑا ہو کر دکھائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ایوان میں حملے پر ایک کمیٹی بنائی جائے۔

عمران خان نے شیر افضل کو پارٹی سے فارغ کردیا

حکومتی پالیسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button