قومی خبریں

حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا علم ہے، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔

حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا علم ہے

نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، یہ حکومت ڈمی ہے اس کے پاس اختیار نہیں ہے، حکومت کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلا تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن ایک مہینے سے نہیں لگ رہی، انصاف نہیں دیں گےتو ہم کہاں جائیں گے، تمام ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

کسی ملک کے اندر مداخلت پر یقین نہیں رکھتے، اسد قیصر

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بالادستی کےلیے شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے بات کی ہے، اس ایک پوائنٹ ایجنڈا پر ہم نے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button