بین الاقوامی

حوثیوں کا اسرائیل نواز جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

یمنی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پورٹس کے ساتھ ڈیل کرنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

83 / 100 SEO Score

حوثیوں کا اسرائیل نواز جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلانحوثیوں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ ہماری کال نہ ماننے والے جہازوں پر حملہ کیا جائے گا چاہے ان کی منزل کہیں بھی ہو۔

حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں خبردار کیا کہ ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے جو ایسی کمپنیوں کی ملکیت ہوں جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج تمام ممالک سے اپیل کرتی ہیں کہ اگر وہ اس کشیدگی سے بچنا چاہتے ہیں تو اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غزہ پر جارحیت بند کرے اور محاصرہ ختم کرے۔

واضح رہے کہ مئی میں امریکہ نے حوثیوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، جس میں امریکہ نے ان پر فضائی حملے بند کرنے پر اتفاق کیا لیکن شرط رکھی تھی کہ وہ بحری جہازوں پر حملے روک دیں۔ تاہم حوثیوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کو نشانہ نہ بنانے کی کوئی ضمانت نہیں دیتا۔

ایران پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا، حوثی گروپ

حوثیوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button