جرم و سزا

حوا کی بیٹی: تشدد سے قتل میں اضافہ

سسرالیوں کے ہاتھوں تشدد سے قتل ہونے والی خواتین میں ایک اور حوا کی بیٹی کا اضافہ

83 / 100 SEO Score
حوا کی بیٹی: تشدد سے قتل میں اضافہحوا کی بیٹی
 فیروز والا میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
فیروز والا (عمر شہزاد سے )فیروز والا تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میاں کالونی ڈوگر چوک میں ایک اور حوا کی بیٹی مبینہ سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انعم نامی خاتون ائے روز کے جھگڑوں سے تنگ ا کر ماں باپ کے گھر بیٹھی ہوئی تھی شوہر 4 روز قبل صلح کر کے خاتون کو اپنے ساتھ گھر لے گیا اور خاتون پر بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا خاتون کی جان لینے کے بعد سسرالیوں نے خاتون کے گھر والوں کو بتایا کہ وہ طبعی موت مری ہے خاتون کے گھر والوں نے جب لڑکی کو اپنے گھر لا کر چیک کیا تو اس کے جسم پر بدترین تشدد کے نشانات تھے۔
خاتون پر تشدد کے نشانات دیکھ کر گھر والوں نے 15 پر کال کی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
خاتون کی شناخت 22 سالہ انعم کے نام سے ہوئی خاتون دو بچوں کی ماں تھی۔

کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

حوا کی بیٹی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button