بین الاقوامی
حماس معاہدہ نہیں کرتا تو نتائج بھگتنا ہوںگے، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے یک طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے 5 اکتوبر شام چھ بجے تک کا وقت دے دیا۔

حماس معاہدہ نہیں کرتا تو نتائج بھگتنا ہوںگے، ٹرمپ
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس معاہدہ نہیں کرتا تو ایسی کارروائی ہو گی جو کسی نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں حماس کو واضح تنبیہ کی اور لکھا کہ معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کر چکے
ہیں، حماس معاہدہ نہیں کر سکا تو اس کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے مزاحمت کاروں کی بھی جان بچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔









