تازہ ترین
پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا

پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیارکیا ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ، گائیڈنس، جدید سہولتوں سے آراستہ ویپن سسٹم انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت کا مظہر ہے۔









