قومی خبریں

جے یو آئی نے شرائط سے آگاہ کردیا، پی ٹی آئی

گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت سے متعلق جمعیت علماء اسلام نے اسد قیصر کو آگاہ کردیا۔

جے یو آئی نے شرائط سے آگاہ کردیا، پی ٹی آئی

جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا ہے۔ جے یو آئی کی شرائط وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔ ان  شرائط سے متعلق اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا۔ اسد قیصر عمران خان سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ تحفظات سے متعلق عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا۔

اپوزیشن حکومت کے لیے خطرہ نہیں: عرفان صدیقی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button