راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللّٰہ عظیم اللّٰہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چوہدری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
پراسیکیوشن نے غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل میں تاخیر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کو طلب کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔