Site icon MASHRIQ URDU

جیکی چن بھی غزہ پر ڈھائی گئی قیامت پر آبدیدہ

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 84 فلسطینی شہید، 338 زخمی

جیکی چنجیکی چن بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت پر جذباتی ہوگئے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے اور اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں، دو سال میں 70 ہزار سے زیادہ فلسطینی غزہ میں قتل کیے جا چکے ہیں جن میں 20 ہزار سے زیادہ بچے ہیں۔ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے اور دنیا کو بتایا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ تو بچے نےکہا کہ ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔ہالی وڈ سٹار نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہےکہ بڑھنا نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں انسان دوست افراد نے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کی ہے مگر اسرائیلی دہشت گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

Exit mobile version