کھیل

جیمز اینڈرسن نے پسندیدہ کرکٹرکا نام بتادیا‘شائقین حیران

جیمز اینڈرسن سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں پوچھا گیا

65 / 100 SEO Score

جیمز اینڈرسن بابر اعظمجیمز اینڈرسن نے پسندیدہ کرکٹرکا نام بتادیا‘شائقین حیران۔جیمز اینڈرسن سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریپڈ فائر سیشن کے دوران مختلف ممالک سے ان کے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ کرکٹر آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، نیوزی لینڈ سے ٹم ساؤتھی، جنوبی افریقہ سے اے بی ڈی ویلیئرز، پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی ہیں۔جیمز اینڈرسن کے یونس خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، محمد یوسف اور سعید انور جیسے کئی سابق لیجنڈز کو نظر انداز کرکے بابر اعظم کا انتخاب کرنے پر بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوئی۔واضح رہے کہ 41 سالہ لیجنڈری انگلش فاسٹ بولر حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں، اُنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 991 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صرف ٹیسٹ میں وہ 704 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button