کھیل
جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

جو روٹ کا نیا ریکارڈ

اس مرتبہ 34 سالہ جو روٹ نے اپنی بیٹنگ سے نہیں بلکہ فیلڈنگ کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بھارت کے خلاف جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا ایک ہاتھ سے سِلپ پر شاندار کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر (نان وکٹ کیپر) کا اعزاز حاصل کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ
جو روٹ نے 266 ٹیسٹ اننگز میں 211 کیچز لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر کا ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔