قومی خبریں

جوڈیشل کمیشن کس کس کا بائیکاٹ؟

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کارروائی کا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر و علی ظفر کا بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ

جوڈیشل کمیشن کس کس کا بائیکاٹ؟

بیرسٹر گوہر و علی ظفر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بھی بائیکاٹ کیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا کہ تحریک انصاف نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں جو التواء میں ہیں۔ جب تک آئینی ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک جوڈیشل کمیشن مؤخر ہونا چاہیے تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس مؤخر کرنے کا کہا، اجلاس مؤخر نہیں ہوا۔  جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے لیکن ہم حصہ نہیں ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک سینیارٹی کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک اجلاس مؤخر ہونا چاہیے تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی روکنے کا مؤقف اپنایا تھا۔ کارروائی نہ روکنے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

ججوں کی جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button