بین الاقوامی

 جنگ میں مداخلت خطے کے سنگین نتائج ہوں گے: ایران

ایران نے وارننگ دی ہے کہ جنگ میں کسی کی مداخلت مکمل جنگ اور خطے کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

83 / 100 SEO Score

جنگ میں مداخلت خطے کے سنگین نتائج ہوں گے: ایران جنگ میں مداخلت

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک کی جانب سے اسرائیلی حملے کی مذمت کو سراہتے ہیں، اس وقت ہمیں دشمن سے جنگ اور اپنی سرزمین کے دفاع پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ میزائلوں کی گیارہوں لہر صیہونی شرپسندوں کی خود ساختہ اقتدار کی تباہی کا نقطۂ آغاز ہے۔

 جنگ میں مداخلت جنگ میں مداخلت

انہوں نے کہا کہ صیہونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بےبس نظر آ رہا ہے، اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فتح-1 ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ادھر ایرانی شہر ورامن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ورامن کے گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی جدید لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب مشرق سے تقریباً 35 کلو میٹر دور شہر ورامن کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا فیصلہ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button