بین الاقوامی

جنگنجؤں کو افواج میں شامل کرینگے، کرد شام کا حصہ ہیں،ہیئتہ تحریر الشام

ہیئتہ تحریر الشام کے فوجی سربراہ مرہف ابو قصریٰ نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم اپنے مسلح ونگ کو تحلیل کرے گی اور شام کی مسلح افواج میں ضم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کرد عوام شامی عوام کا حصہ ہیں، شام تقسیم نہیں ہوگا اور کوئی وفاقی نظام نافذ نہیں ہوگا۔

مرہف ابو قصریٰ نے فوجی مقامات پر اسرائیلی حملوں اور جنوبی شام میں دراندازی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہم اس مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری سے مدد کی درخواست کرتے ہیں۔

ابو قصریٰ نے امریکا اور دیگر مغربی ممالک سے ایچ ٹی ایس اور اس کے رہنما احمد الشراء پر سے دہشت گردی کا لیبل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیبل ناانصافی ہے اور تنظیم بالآخر ریاستی اداروں میں ضم ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button