قومی خبریں
جلد دنیا کشمیر کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہوگی: نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کروا رہی۔

جلد دنیا کشمیر کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہوگی, حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ شریک ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ لوگوں کو شہید کیا جبکہ لاکھوں زخمی بھی ہوئے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ غاصب بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ بھارتی مظالم کا شکار ماؤں اور بہنوں کا ساتھ دیں۔
One Comment