جرم و سزا

جعلی مجسٹریٹ شادی ہالز سے پیسے لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جعلی مجسٹریٹ کی جانب سے نجی شادی ہال کے مینیجر سے رقم وصول کی گئی جس پر شادی ہال کے مالک نے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف درخواست دی

لاہور میں جعلی مجسٹریٹ  شادی ہالز سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی مجسٹریٹ کو حراست میں لیا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے اس جعلی مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ بھی دراج کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ علی ولد آصف نامی نوجوان کو ضلعی انتظامیہ نے شادی ہالز سے پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، اس جعلی مجسٹریٹ کی جانب سے نجی شادی ہال کے مینیجر سے رقم وصول کی گئی جس پر شادی ہال کے مالک نے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف درخواست دی۔ حال ہی میں لاہور میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جب پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش سے بھرا ٹرک روک لیا، تاجر نذیر کی درخواست پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج ہوا جس میں بتایا گیا کہ ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی، نوسربازوں نے ٹرک کو تھانہ ساندہ میں لے جا کر وہاں ناصرف 90 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹا بلکہ اس کے ساتھ 14 لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button