قومی خبریں
جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔ دھماکے کے باعث اپ ٹریک سے آنے والی سکھر اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔
جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا
ایس ایس پی صدام خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ٹرین کو روانہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔