قومی خبریں

جعفر ایکسپریس: شہداء کی میتیں اور زخمی مچھ پہنچا دیے گئے

جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔

جعفر ایکسپریس: شہداء کی میتیں اور زخمی مچھ پہنچا دیے گئے

جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہو گئے۔ تمام 33 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں نے ٹرین کے 21 مسافروں کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل شہید کیا۔

جعفر ایكسپریس: ٹرین ڈرائیور امجد زندہ ہے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button