جعفر ایکسپریس دہشتگرد حملہ، مسافروں یرغمال
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ حملہ آوروں کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔