قومی خبریں
جعفر ایکسپریس:اب ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں: احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں

جعفر ایکسپریس:اب ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں: احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔ ملک میں انتشار اور آپس کی لڑائیوں سے پرہیز کریں۔ کیوں کہ انتشار کی سزا 24 کروڑ عوام کو ہو گی۔ چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ہم مل کر دہشت گردی کو شکست دیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کریں۔