قومی خبریں
جسے دبانا ہو اُس کی فائل کھولی جاتی ہے: مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم اس لیے ٹیکس کے لیے تیار نہیں ہو رہی کہ سارا پیسہ آئی ایم ایف قرض میں جائے گا، جس کو تنگ کرنا ہو اس کی فائل کھولی جاتی ہے۔

جسے دبانا ہو اُس کی فائل کھولی جاتی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج دنیا میں اقتصادی اور وسائل کی جنگیں شروع ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی بھی قانون سازی کرتے وقت کہتی ہے کہ یہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ ہے۔
جسے دبانا ہو اُس کی فائل کھولی جاتی ہے

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ امت مسلمہ ہو یا پاکستان دونوں مشکلات کا شکار ہیں، مشکلات سے نکلنے کا واحد حل دینِ اسلام میں ہے، ہم نے سیاست کو اس پہلو سے کیوں نہ سمجھا؟ سیاست نام ہے تدبیر اور تدبر کا۔ سر براہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے قانون سازی کی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی,مولانا فضل الرحمٰن