قومی خبریں

جسٹس منصور علی شاہ کی آئینی بینچ مدت میں توسیع کی مخالفت

سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی۔

85 / 100 SEO Score

جسٹس منصور علی شاہ کی آئینی بینچ مدت میں توسیع کی مخالفتجسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصور نے 19 جون کے اجلاس سے پہلے ایک خط لکھا جو اب سامنے آگیا ہے، جوڈیشل کمیشن ممبران کو جسٹس منصور کا خط پہنچایا گیا۔ خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے تک آئینی بینچ کی مدت میں توسیع نہ کی جائے۔ پیشگی بتا دیا تھا 19 جون کے اجلاس کے لیے پاکستان میں دستیاب نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس مؤخر کیا جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہجسٹس منصور علی شاہ

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایگزیکٹو ممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس مؤخر ہو چکا ہے۔ عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لیے شاید مؤخر نہیں کر پائے۔ 26ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع بحران کو مزید گہرا کرے گی۔ یہ تنازع ادارے کی ساکھ اور اس پر عوامی اعتبار کو تباہ کر رہا ہے۔ 26ویں ترمیم کے فیصلے تک تمام ججز کو آئینی بینچ ڈیکلیئر کیا جائے، آئینی بینچ میں شمولیت کا معیار اور پیمانہ بھی طے کیا جائے۔

سپریم کورٹ آئینی بینچ: ججز ٹرانسفر کیس پر 3/2 کا فیصلہ

 

 

 

جسٹس منصور علی شاہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button