شارجہ(بیورو رپورٹ) جدید اسٹریمنگ ایپ” میٹ” باضابطہ طور پر لانچ کردی گئی ہے۔
اس ایپ کو متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹائیکون معین چوہدری نےلانچ کیا ہے۔
جسے ٹک ٹاک اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، بالی ووڈ ڈراما کوئین راکھی ساونت اور سوشل میڈیا سنسنی پتلو نے شرکت کی۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایپ کو "مستقبل کے لیے مثبت قدم” قرار دیا
بالی ووڈ ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے اپنے منفرد انداز سے ناظرین کو محظوظ کرتے ہوئے نئے ممبران کو میٹ میں شامل ہونے کی پرجوش دعوت دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین چوہدری نے کہا کہ میٹ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسی عالمی کمپنیوں کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہمارا مقصد دنیا بھر میں صارفین کو ایک بے مثال اسٹریمنگ تجربہ فراہم کرنا ہے
معین چوہدری نے وضاحت کی کہ میٹ ایچ ڈی اور 4 K کوالٹی میں ہموار ویڈیو اسٹریمنگ پیش کرے گا۔
اس کے علاوہ یہ ایپ صارفین کو لائیو سیشنز میں مشغول ہونے کا موقع فراہم کرئے گی۔
جو عام سامعین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کرے گا،
ایپ کے جدید ٹولز اور فلٹرز کے ساتھ مختصر ویڈیوز بنانا اور شیئر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کے شاندار ماحول نے اس تاریخی ایونٹ کو ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔